بل عوام کو قبول ہے تو شمال مشرق میں احتجاج کیوں؟:غلام نبی آزاد

   

٭ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے سوال کیاکہ آسام کے دبرو گڑھ میں فوج کا فلیگ مارچ کیوں ہورہا ہے اور عوام پر آنسو گیس شل کیوں برسائے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج کیا جارہا ہے تو کس طرح آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بل کو عوام نے تسلیم کیا ہے۔ آسام کے مختلف شہروں میں گذشتہ تین دن سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف زبردست پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔