بمباری کے بعد اب فلسطینیوں کو بارش کا سامنا

   

غزہ : غزہ پٹی میں جس پر اسرائیل 39 دنوں سے بمباری کر رہا ہے، خراب موسمی صورتحال نے زندگی کو مزید اجیرن بنا دیا ہے۔اس علاقے میں تیز آندھی اور بارش نے فلسطینیوں کے قیام کردہ خیموں کو گرا دیا جبکہ بعض میں پانی بھر گیا۔فلسطینی اسکولوں کے صحن میں ویکیوم کلینر سے اپنے خیموں کو صاف کرنے اور خالی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ سب مدد کے منتظر ہیں۔فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک خیمے میں رہنے والے ایک فلسطینی خاندان کی فوٹیج نشر کی ہے۔در پیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی خاتون نے کہا کہ خیمے میں موجود ہر چیز گیلی ہو گئی، یہاں تک کہ بچوں کے کپڑے بھی۔ ہمارے پاس کپڑے بدلنے اور پہننے کے لیے کوئی امکانات موجود نہیں۔”فلسطینی خاتون نے اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیلے کپڑوں کی وجہ سے بچے بیمار ہو جائیں گے، انہوں نے جو چادریں پہنی تھیں وہ بھی بھیگی ہوئی ہیں۔