بنجارہ ہلز میں دیوار منہدم شیرخوار لڑکی فوت

   

حیدرآباد ۔ /20 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقے بنجارہ ہلز میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں مکان کی دیوار منہدم ہونے کے نتیجہ میں 11 ماہ کی شیرخوار لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماہین قریشی جو قاسم قریشی کی بیٹی تھی اس پر اچانک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی ۔ پولیس بنجارہ ہلز کے بموجب قاسم قریشی کے مکان سے متصل ایک دیوار تعمیر کی جارہی تھی جس کا حصہ اچانک قاسم قریشی کے مکان جو ٹین شیٹ سے بنا ہوا ہے پر گرپڑا ۔ اس واقعہ میں ماہین قریشی برسرموقع ہلاک ہوگئی اور قاسم قریشی کے مکان میں غم و رنج کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے کہا کہ لاپرواہی سے تعمیر کئے جانے والی دیوار قاسم کے مکان پر گرنے کے نتیجہ میں موت واقع ہوئی ہے اور پولیس اس سلسلے میں لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
ماہین قریشی کی نعش کو سرکاری ہاسپٹل بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔