بنجارہ ہلز میں سڑک حادثہ، مدرسہ کا طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد۔ /29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔پولیس بنجارہ ہلز کے مطابق 21 سالہ محمد مجتبیٰ فاروق ساکن الجبیل کالونی فلک نما کل رات اپنے دو دوستوں امان اور انس کے ہمراہ بنجارہ ہلز علاقہ گیا تھا اور اتفاقی طور پر ان نوجوانوں کی گاڑی پھسل جانے پر وہ روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز میں حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتیجہ میں مجتبیٰ فاروق شدید زخمی ہوگیا اوردواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔B