بندوقوں کے ساتھ رقص کرنے کے بعد نکالے گئے رکن اسمبلی کو دوبارہ پارٹی میں بی جے پی شامل کررہی ہے

,

   

دہرادون۔مذکورہ اتراکھنڈ بی جے پی نے پیر کے روز خان پور کے رکن اسمبلی کنور پراناؤ سنگھ چیمپئن کو 13ماہ کی برطرفی کے بعد دوبارہ بحال کردیاگیاہے‘

انہیں بندوقیں ہاتھ میں لے کر رقص کرنے کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیاگیاتھا

YouTube video

اچھا سلوک
بی جے پی کے ریاستی صدر بنسی دھر بھگت نے اپنے گھر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پچھلے13مہینوں کی معطلی کے دوران ”اچھا سلوک“ کرنے کی بنیاد پرپارٹی کی کور کمیٹی نے یہ فیصلہ لیاہے

اور انہوں نے پارٹی میں چیمپئن کے پارٹی میں واپسی کا ان کا خیر مقدم کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ڈسپلن شکنی پر جھابریڈا کے رکن اسمبلی دیش راج کنوال کو نوٹس جاری کرنے کے بعد تحریری جواب داخل کرنے پر پارٹی نے انہیں معافی دیدی ہے۔

مذکورہ پارٹی نے چیمپئن کو واپس لینے اور کرناوال کو معاف کرنے پر غور کررہی ہے۔
رپورٹر کے ساتھ بدسلوکی

جب ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے‘ اس وقت ان پر دہلی کے اتراکھنڈ بھون میں الکٹرانک میڈیا رپورٹر کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بھی تھے۔

پارٹی کے چہرے کو لال کردینے والا بالی ووڈ فلم کے گانے پر ان کے رقص کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد ایک ماہ بعد انہیں برطرف کردیاگیاتھا۔

چیمپئن نے کہاکہ ”میں نے اس وقت بھی معافی مانگی تھی اور دوبارہ آج بھی دونوں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتاہوں۔

اور میں اپنے 13ماہ کی برطرفی کے دوران بھی بی جے پی پارٹی کی پالیسیوں او رپروگراموں کے لئے کام کیاہے“