سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جائے گا ، ٹی سرینواس یادو
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بنسی لال پیٹ میں واقع باؤلی کو اس کی عظمت رفتہ میں بحال کیا جارہا ہے اور یہ 15 اگست تک تیار ہوگی ۔ اسے ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے یہ بات کہی ۔ اس کی مرمت اور بحالی کے لیے دو کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ واکنگ ٹرئیک ، فوارہ ، ویو پوائنٹ ، بینچس اور کیفیٹریا کی فراہمی کے لیے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے کلپنا رمیش ، فاونڈر ’ وی این واٹر پراجکٹ ‘ کے ساتھ اس باؤلی کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ یہ باؤلی نظام دور سے موجود ہے یہ کبھی سکندرآباد میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے پانی کا ایک ذریعہ ہوا کرتی تھی ۔ بلدی نظم و نسق کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار نے کہا کہ ’ جی ایچ ایم سی کے سکندرآباد زونل کمشنر نے اس باؤلی کے مرمتی کام کرنے اور اس کی بحالی کے لیے پہل کی ہے ۔ اس باؤلی میں برسوں سے ڈالے گئے کئی ٹن کچہرے کو نکالا جارہا ہے ۔ دہوں سے ڈالے گئے کچہرے کو نکالنے پر اس باولی کی تہہ میں پانی ہوگا ‘ ۔ اروند کمار نے کہا کہ کلپنا رمیش کی جانب سے شروع کئے گئے رین واٹر پراجکٹ سے حیدرآباد میں بہت اچھے کام ہورہے ہیں ۔ اس باؤلی کی مرمت اور بحالی کے لیے مدد کرنے پر جی ایچ ایم سی اور محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کلپنا رمیش نے کہا کہ اس طرح کی باولیوں کی آج بھی اہمیت ہے ۔۔