’’بنٹی اور ببلی 2‘‘ کی شوٹنگ کا اسی ماہ سے آغاز

   

آدتیہ چوپڑہ نے اپنے بینر تلے بننے جارہی بنٹی اور ببلی 2 کے لئے امیتابھ بچن کو اپروچ کیا ہے۔ دونوں کے درمیان بات چیت آخری مرحلہ میں ہے۔ اسے لے کر 15 اکتوبر تک یش راج کی جانب سے فارمل اناونسمنٹ آئے گا۔ فلم کی شوٹنگ نومبر سے یوپی اور نارتھ انڈیا میں کی جائے گی۔ اس حصہ کو ’’بھارت‘‘ فلم کے رائٹر رہے ورون وی شرما ڈائرکٹ کریں گے۔