بنڈی سنجے کا ذہنی توازن بگڑ گیا ، ملو بٹی وکرامارک

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائد ملو بٹی وکرامارک نے بی جے پی پر مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے تلنگانہ میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر تلنگانہ بی جے پی صدر کی جاگیر نہیں ہے ۔ تمام ہندوؤں کی مندر ہے جس کا ہم بھی احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ ہیں اور کانگریس پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہیں ۔ کسی ایک کے کوئی بھی کام کرنے پر پارٹی کیسے ذمہ دار ہوتی ہے ۔ ہندوتوا بھی بنڈی سنجے کی جاگیر نہیں ہے ۔ انہوں نے مذاہب اور عقیدوں کو شخصی معاملہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ۔ ملو بٹی وکرامارک نے کہا کہ جو بھی قائدین دستور کا احترام نہیں کرتے انہیں عوامی منتخب نمائندے کہلانے کا بھی اخلاقی حق نہیں ہے ۔ کانگریس کے قائد نے کہا کہ مرکزی حکومت کے غلطیوں میں ٹی آر ایس بھی برابر کی ذمہ دار ہے ۔۔ ن