بنڈی کے قافلے پر انڈوں سے ٹی آر کارکنوں کا حملہ

,

   

حیدرآباد۔ بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ یونٹ کے صدر اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے جو نلگنڈہ او رسوریہ پیٹ اضلاع کے دورے پر دھان کی فصل سے متعلق مسائل کو سمجھنے کے لئے گئے تھے پیرکے روزتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے کارکنوں کی مزاحمت کا انہیں سامناکرنا پڑا ہے۔

ارجالا باوی گاؤں میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا جہاں پر ٹی آر ایس کارکنوں نے سیاہ پرچم ہاتھوں میں تھامے دھن کی فصل کے مرکز پر جانے والے سنجے کو روک دیا جو دھان کی پیدوار کا جائزہ لینے کے لئے جارہے تھے۔

بی جے پی لیڈر کے قافلے پر انڈے اور پتھر انہوں نے پھینکے ہیں۔بی جے پی کارکنان جو یہاں پر سنجے کا استقبال کرنے کے لئے بڑی تعداد میں پہنچے تھے ٹی آر ایس کارکنوں کے ساتھ ان کی مدبھیڑ ہوگئی‘ او راس کے نتیجے میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ کھینچا تانی کرنے لگے۔

ٹی آر ایس کارکنوں نے ”بنڈی سنجے واپس جاؤ“ کے نعرے لگائے۔ بی جے پی کارکنان نے بھی ٹی آر ایس حکومت اور مقامی رکن اسمبلی بھوپال ریڈی کے خلاف نعرے بازی کی۔

موقع پر موجود پولیس کی بھاری جمعیت فوری منظر میں ائی اور حالات پر قابو پانے کے لئے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو انتباہ دے کر منتشر کردیا۔

کسی بھی طرح سنجے دھان کی پیدوار کے مرکز پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کسانوں سے مایوس نہ ہونے کو کہا اور یقین دلایاکہ مرکز ربعی کے موسم کے دوران ان کی دھان خریدے گی۔

سنٹر سے واپسی کے وقت بھی بی جے پی ریاستی صدر کی گاڑی پر ٹی آر ایس کارکنوں نے انڈے برسائے۔ ٹی آر ایس کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے سڑک پر دھرنادیا۔