بنگال اسمبلی چناؤ، ختم جنوری تک کانگریس اور بائیں بازو میں سیٹوں کی تقسیم

   

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان سیٹوں کی تقسیم اور انتخابی حکمت عملی اس مہینے کے اواخر تک طے ہوجانے کی امید ہے ۔اور اس کے لئے اگلے ہفتے 25اور 28جنوری کو دونوں جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ ہوگی ۔خیال رہے کہ کل بایاں محاذ اور کانگریس کے لیڈروں کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی ۔جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔میٹنگ میں بایاں محاذ کے چیر مین بمان بوس ،سوریہ کانت مشرا اور سی پی ایم کے دیگر لیڈر موجود تھے جب کہ کانگریس کے ریاستی صدر ادھیررنجن چودھری ، ممبر پارلیمنٹ پردیپ بھٹاچاریہ اور اپوزیشن لیڈر عبد المنان موجود تھے ۔اسمبلی انتخابات اپریل اور مئی میں ہونے کی توقع ہے ۔دونوں پارٹوں کے لیڈروں نے مزید میٹنگ کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے ۔دونوں پارٹیوں کے ذرائع کے مطابق 25اور 28جنوری میٹنگ ہوگی جس میں سیٹوں کی تقسیم ، انتخابی حکمت عملی ، انتخابی مہم اور دیگر معاملات طے کئے جائیں گے ۔2016 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میںدونوں جماعتوں نے مل کر انتخاب لڑا تھا اور 294 ممبران اسمبلی میں 76 نشستیں حاصل کیںتھیں ۔تاہم 2019کے لوک سبھا انتخابات دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد نہیں ہوسکا تھا ۔بائیں محاذ کے چیئرمین اور سی پی آئی ایم کے پولٹ بیورو کے ممبر بمن بوس نے کل میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ کانگریس کے ساتھ ان کی گفتگو خوشگوار اور نتیجہ خیز تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست جماعت اور بدعنوان ترنمول کانگریس کو شکست دینے کے لئے کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کا اتحاد لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ہی بنگال میںا من و امان اور اتحاد کی فضا قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بنگا ل کی ترقی کرسکتی ہے۔