بنگال انتخابات جیتنے کے بعد ”مرکز میں بی جے پی حکومت کو ہلانے“ کا ممتا نے لیاعہد

,

   

کھرگپور۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے انتخابی ضابطہ اخلاق والی ریاست میں ”رائے دہندو ں کو لبھانے اور لوٹنے“ کے مقصد سے بھارتیہ جنتا پارٹی پرپیسوں کی تقسیم کلاالزام لگاتے ہوئے جمعرات کے روز لوگوں پر زوردیاکہ بی جے پی کے تقسیم کئے جانے والے پیسے لینے سے انکار کریں اور دہلی میں بی جے پی کو ہلانے کی سونچ کا بھی اظہار کیاہے۔

انتخابی مہم کی ریالی سے خطاب کے دوران ممتا نے کہاکہ”میں ایک درخواست کی ہے‘ انتخابات کے دوران بی جے پی پیسوں کی تقسیم کررہی ہے پیسوں کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں۔

یا د رکھو یا عوام کے پیسے ہے“۔کھرگ پورمیں ایک جلسہ عام سے وہیل چیر پر بیٹھے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ”تبدیلی ممتا بنرجی کا نعرہ ہے۔بنگال انتخابات جیتنے کے بعد ہم دہلی میں چھلانگ لگائیں گے اورمرکز میں بی جے پی حکومت کو ہلائیں گے“۔


بی جے پی‘ کانگریس اور سی پی ائی ایم ایک ہی قبیلہ ہیں۔ ممتا
مذکورہ ٹی ایم سی چیف نے مزید کہاکہ بی جے پی‘ کانگریس اور سی پی ائی ایم ایک ہی قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ”اگرکوئی ماوسٹ‘ لفٹ اسٹ یا کانگریسی یہاں دوست ہیں۔

میں ان سے کہوں گی کہ سی پی ائی ایم کو ووٹ نہ دیں وہ بی جے پی کی گدائی میں ہیں‘ کانگریس کو ووٹ نہ دیں وہ بی جے پی کی جگائی ہیں اور بی جے پی مدھیائی نسل پرست ہیں“۔

بی جے پی پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ”وہ (بی جے پی)جانتی ہے ممتا بنرجی کا مطلب لوگوں کی طاقت اور وہ لوگوں کے ساتھ ملک کر لڑیں گی‘ بھاگیں گے نہیں“


میں صرف اپنا سر عوام کے سامنے جھکاؤں کی گی۔ ٹی ایم سی سربراہ
قبل ازیں املاسولی میں عوامی جلسہ عام کے دوران انہوں نے خود کا تقابل ایک شیرنی سے کیا اور کہاکہ”میں ایک شیر ہوں ماور میں سر نہیں جھکاؤں گی۔

میں عوام کے سامنے ہی سر جھکاؤں گی۔مگر عورتوں اوردلتوں کو اذیتیں پہنچانے والی بی جے پی جیسی پارٹی کی میں حمایت نہیں کروں گی“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”جب آپ پکاتے ہیں اور برتنوں کا استعمال کرتے ہیں اور جب یہ لوٹیرے ائیں گے‘ محض اس کے ساتھ ان کا تعقب کریں۔

ان سے کہیں ہم دنگائی نہیں چاہتے ہیں۔امپھان کے بعد ہم نے ہزاروں کروڑ دئے‘ اس وقت بی جے پی کہاں تھیں؟“۔

مذکورہ ریاست میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان میں اعلی سطحی مقابلہ 294حلقوں میں اٹھ مراحلے کے اسمبلی انتخابات کے ذریعہ پیش ہونے جارہا ہے۔ نتائج2مئی کو برآمد ہوں گے۔