بنگال میں افطار کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب

   

کولکتہ: مغربی بنگال کے علاقے 24 پرگنا میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔پخیرالایا گاؤں کی ایک مقامی مسجد میں افطاری کے بعد روزہ داروں کی طبیعت بگڑنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا کے مطابق مقامی مسجد میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جنہیں مقامی افراد نے فوری طبی امداد کیلئے ہاسپٹل سے رجوع کیاتاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کئی روزہ داروں کو کلکتہ کے مختلف سرکاری ہاسپٹلس میں منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہاسپٹل میں لائے گئے مریضوں کی طبیعت افطار میں غیر معیاری کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔پخیرالایا گاؤں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد رمضان کے دوران سحر و افطار مساجد میں ہی کرتے ہیں۔