کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ریاست میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ ملکر چلنے کو کہا ہے۔
مغربی بنگال اسمبلی اجلاس کے دوران ٹی ایم سی چیف ممتا نے کہاکہ’ریاست کے لوگ گواہ ہیں کہ بی جیک پی کو ووٹ دے کر بھاٹ پارہ میں کیاہورہا ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ ہم سبھی کو ٹی ایم سی‘ کانگریس اور سی پی ائی کو بی جے پی کے خلاف لڑائی میں ساتھ آنا چاہئے۔علاقائی سطح کے معاملات پر ہم ایک ہوسکتے ہیں۔
ممتانے اس اشارہ سے صاف ہے کہ وہ بی جے پی سے مقابلے کے لئے اپنے کٹر مخالف اور کانگریس سے ہاتھ ملاسکتے ہیں۔
بتادیں کہ راجیہ میں 2021؎میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں اور بی جے پی اس بار ٹی ایم سی کے خلاف مقابلہ میں دیکھائی دے رہی ہے۔حال ہی میں منعقد ہوئے لوک سبھا الیکشن میں پہلی مرتبہ بی جے پی نے اٹھارہ سیٹوں پر جیت درج کراتے ہوئے ٹی ایم سی کے مقابلہ اہم اپوزیشن کے شکل میں سامنے ائی ہے۔
انہوں نے ایک مسلئے پر اپنا موقف صاف کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ اگر اپنی پارٹی کے کارکنوں کو ڈسپلن کرتے ہیں اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ حکومت کی اسکیمات سے کمیشن لینے کے مسلئے پر ریاست میں مخالف مظاہرے ہورہے ہیں۔
لوگ ٹی ایم سی کے کے منتخب نمائندوں کی جانب سے مبینہ طور پر لی گئی ”کمیشن“ کو لوٹانے کی مانگ کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے لیڈروں کو کمیشن لینے پر برہمی کا اظہار بھی کیاتھا۔