بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کیا

,

   

بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ،ممتا نے کہا کہ لال کرشن اڈوانی اس ملک کے سنئیر لیڈر ہیں اوربی جے پی کے بانیوں میں انکا شمار ہوتا ہے ،انہوں نے جمہوریت کے متعلق جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے ۔
گاندھی نگر سے ٹکٹ کٹنے کے بعد پہیلی مرتبہ لال کرشن اڈوانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نا ماضی میں کبھی بھی اپنے مخالفین کو ملک دشمن نہیں کہا ہے ،بی جے پی کے بنیادی نظریات میں سے ایک یہ ہے کہ ہم ہر اختلافات کا احترام کرتے ہیں ، انہوں نے لکھا ہے کہ ملک کا ائیں و دستور پہیلے ہے اسکے بعد پارٹی اور پھر اپنی ذات ۔
گرچہ اڈوانی ملک کے موجودہ حالات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا مگر انکے اس بلاگ کے بعدحزب اختلاف جماعتوں کو ایک موقع مل گیا ہے ، چونکہ بی جے پی اپنی انتخابی مہم میں نیشنل ازم کا سہارا لے کر اپنے مخالفین کو ملک کا دشمن بتانے میں لگی ہے ، اور بی جے پی کے کئی امیدواروں نے بھی کہا ہے کہ مودی کے مخالفین اس ملک کے دشمن ہے ۔
ایسے پراشوب حالات میں اڈوانی جیسے سنیئر لیڈر کا بلاگ آنا ایک اہمیت رکھتا ہے ،یقیناًاپوزیشن جماعتیں جو حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی ہے ،وہ ملک مخالف نہیں ہے بلکہ اس ملک کے حق میں ہے ، ہم اڈوانی کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
(سیاست نیوز)