بنگلورو سے لاپتہ 12سالہ لڑ کا حیدرآباد میں دستیاب

   

حیدرآباد 24جنوری(یواین آئی) بنگلورو سے لاپتہ 12سالہ لڑکے کا حیدرآباد میں پتہ چل گیا۔یہ لڑکا گھر سے ٹیوشن کے لئے 21جنوری کو روانہ ہواتھاجس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تاہم 24جنوری کو حیدرآباد کے نامپلی میٹرو اسٹیشن میں اس کا پتہ چل گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھٹویں جماعت کا طالب علم جس کی شناخت پرانوکے طورپر کی گئی ہے ،گھر سے ٹیوشن جانے کیلئے روانہ ہوا۔اس کے گھر واپس نہ ہونے پراس کے والدین نے بنگلورو کی وائیٹ فیٹ پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا۔اس لڑکے کے پاس سل فون یا رقم بھی نہیں تھی۔ لڑکے کی گمشدگی کی اطلاع سوشیل میڈیا پر دی گئی۔اسی دوران بنگلورو کا ایک شخص جو آج حیدرآباد آیا نے اس لڑکے کو حیدرآباد کے نامپلی میٹرو اسٹیشن کے قریب دیکھا اور اس کے والدین کو اس بات کی اطلاع دی۔یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ لڑکا بنگلورو سے حیدرآباد کس طرح پہنچا۔

حیدرآباد کے منٹ کمپاونڈ سرکاری پرنٹنگ پریس میں آتشزدگی کا واقعہ
حیدرآباد 24جنوری(یواین آئی) شہر کے منٹ کمپاونڈ سرکاری پرنٹنگ پریس میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں کئی کتابیں خاکستر ہوگئیں۔ فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور بتایا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے ۔ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

اس لڑکے کی ماں نے سوشیل میڈیا پر اس کے مل جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان کا لڑکا محفوظ ہے اور وہ اس کو لینے کیلئے حیدرآباد آرہے ہیں۔