بنگلورو۔ ریاست کرناٹک کے بنگلالورو میں زبردست بارش کے دوران ایک عمارت گر پڑی۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس عمارت کے نیچے تقریباً 17 افراد پھنسے ہوئے ہیں، حکام کی جانب سے بچاؤ اور راحت کاری کا آپریشن انجام دیتے ہوئے اب تک تین افراد کو ملبے سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ جبکہ دیگر کو بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بنگالورو کے بابو سپلیا علاقہ میں آج سہ پہر بارش کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی کی ٹیمیں مسلسل بچاؤ راحت کاری کا کام انجام دے رہی ہیں۔ عمارت کے پوری طرح سے منہدم ہونے کی وجہ سے شبہ کیا جاتا ہے۔