بنگلورو میں مخالف سی اے اے ریالی کے دوران اویسی کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کانعرہ۔ ویڈیو

,

   

بنگلورو۔بنگلور ومیں مخالف سی اے اے‘ این آرسی جلسہ عام میں امولیانامی ایک عورت نے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگایا۔ شہہ نشین پر اے ائی ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی خود بھی موجود تھے‘ اور انہوں نے نعرہ لگانے سے عورت کو روکنے کی کوشش کی۔

اسد الدین اویسی نے واقعہ کی سختی کے ساتھ مذمت بھی کی ہے۔ اے این ائی یہ مذکورہ ٹوئٹ کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں امولیا نامی ایک عورت بنگلورو میں مخالف سی اے اے‘

این آرسی ریالی کے دوران ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگائے جبکہ اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی بھی شہہ نشین پر موجود تھے‘ جنھوں نے عورت کو اس طرح کے نعرے لگانے سے منع بھی کیاتھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس امولیا نامی اس عورت کواپنی تحویل میں لے کر جارہی ہے۔

اے این ائی کے ملی جانکاری کے مطابق امولیا کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 124اے کے تحت مقدمہ درج کیاہے کیونکہ مذکورہ عورت نے مخالف سی اے اے‘ این آرسی ریالی کے دوران ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگائے ہیں۔

پولیس عورت سے تفتیش بھی کرے گی۔تفتیش کے بعد اس کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔