بنگلہ دیش اور سری لنکا کو آج کرو یا مرو صورتحال کا سامنا

   

دبئی ۔ ایشیا کپ کے ابتدائی مقابلوں میں افغانستان کے خلاف ناکامیوں کے بعد دونوں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی اشد ضروری ہے جس کے ذریعہ ہی وہ ٹورنمنٹ کے اگلے راؤنڈ سوپر 4 میں رسائی حاصل کرسکیں گی۔افغانستان نے دونوں ہی ٹیموں کو پہلے مقابلے میں دوسرے درجے کی ٹیم بناکر آسانی فتوحات حاصل کی ہیں جس کے بعد خاص طور پر بنگلہ دیش کو اپنے حالیہ مظاہروں کی بنیاد پر اپنی ساتھ بچانے کی فکر ہوگی۔