بنگلہ دیش سنسنی خیر مقابلے میں کامیاب

   


ہوبارٹ ۔ فاسٹ بولر تسکین احمد نے ناقابل یقین 4/25 کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بیلریو اوول میں مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کے سوپر12 مرحلے میں گروپ 2 کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کے خلاف 9 رنز کی قریبی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرن اور باس ڈی لیڈ کی فاسٹ بولروں کی جوڑی نے دو دو وکٹیں لینے کے بعد بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 144/8 تک محدود کر دیا، تسکین احمد نے میچ جیتنے والے شاندار اسپیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی بار انہوں نے ٹی20 کیریئر ایسی بولنگ کی جس میں 16 ڈاٹ بالز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ حسن محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شکیب الحسن اور سومیا سرکار نے بھی فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ ہالینڈ کو بھی ان کے تعاقب کے آغاز میں دو رن آؤٹ سے نقصان پہنچا، جس سے ان کا تعاقب تقریباً پٹری سے اترگیا۔ کولن ایکرمین نے 48 گیندوں پر 62 اور وان میکرن نے 14 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز سے ساتھ بنگلہ دیش کو کچھ دیر کے لئے پریشان کیا لیکن نیدرلینڈز کے لیے نشانہ کا تعاقب کرنا کافی نہیں رہا اور 20 اوورز میں 135 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 144 کے دفاع میں احمد نے اننگزکی پہلی گیند پر وکرمجیت سنگھ کو آؤٹ کرکے شاندار آغاز فراہم کیا۔ چوتھے اوور میں اوپنر میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر خراب مکس اپس کا شکار ہونے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے نتیجے میں نیدرلینڈز کو تین گیندوں کے وقفے میں دو رن آؤٹ ہوئے۔ ایکرمین نے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 44 رنزکا اضافہ کرتے ہوئے ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کی کوشش کی۔ لیکن ایک بار جب ایڈورڈز13 ویں اوور میں شکیب کو وکٹ دینیکے لیے ریورس سویپ کی تو اس سے ہالینڈ کو ایک اور نقصان برداشت کرنا پڑا۔ قبل ازیں عفیف حسین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بنگلہ دیش نے صرف 27 گیندوں پرتیز رفتار 38 کے ساتھ بہترین آغاز کیا۔ بادل چھائے ہوئے دن پہلے بیٹنگ مدعو کرنے کے بعد سرکار اور نجم الحسین شانتو نے اپنے 43 رنز کے ابتدائی وکٹ کی پارٹنر شپ میں چھ چوکے لگائے۔
مختصر اسکور: بنگلہ دیش 20 اوورز میں 144/8 (عفیف حسین 38، نجم الحسین شانتو 25؛ پال وین میکرن 2/21، باس ڈی لیڈے 2/29) نیدرلینڈز 135 رنز پر آل آؤٹ (کولن ایکرمین 62، پال وین میکرن 24؛ تسکین احمد 4/25۔