بنگلہ دیش میں بسوا اجتماع کیلئے سخت سیکوریٹی

,

   

ٹونگی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں جمعہ کے روز لاکھوں افراد کے ایک اجتماع میں شرکت کے موقع پر سیکوریٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے جسے بسوا اجتماع کے نام سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ اس اجتماع میں بنگلہ دیش کے علاوہ دنیا بھر کے 30 لاکھ مسلمان جمع ہوتے ہیں۔ ٹونگی ٹاؤن جسے فیکٹری ٹاؤن بھی کہا جاتا ہے جو دریائے ترق کے قریب واقع ہے، اجتماع کا اہتمام بھی اسی مقام پر کیا جاتا ہے۔ سالانہ طور پر منعقد کئے جانے والے اس اجتماع کا سب سے پہلے انعقاد تبلیغی جماعت گروپ نے 1964ء میں کیا تھا۔ بہرحال جاریہ سال اس اجتماع کے انعقاد کو کچھ کشیدگیوں کا بھی سامنا ہے کیونکہ بنگلہ دیش میں دو حریف گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے جو گذشتہ سال ڈسمبر میں ہوئی تھی اور تشدد کے واقعات کے بعد بسوا اجتماع کو جنوری کے بجائے فبروری میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔