بنگلہ دیش میں بھی عید الاضحی کی تیاریاں جاری

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں بھی عید الاضحی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لوگ بڑی تعداد میں مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔قربانی کے جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے مختلف علاقوں سے ڈھاکہ کی مویشی منڈیوں تک پہنچایا گیا ہے ، جہاں گائے اور بکروں کی خریداری کیلئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔حکومت نے عید قرباں کیلئے کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں عارضی نرمی بھی کی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عید الاضحٰی یکم ؍اگست کو ہوگی۔