ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے مظاہروں اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد جیل ٹوٹنے کے واقعات میں 12 قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران سینکڑوں قیدی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے ۔ میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال میں واقع جمالپور جیل میں جمعرات کو جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں قیدیوں نے لوہے کی سلاخوں اور نوکیلے ہتھیاروں سے جیل میں تعینات محافظوں پر حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں یہقیدی مارے گئے جودہشتگردی کے الزام میں جیل میں تھے۔