بنگلہ دیش میں رنگین داڑھی رکھنے کا چلن، رنگین داڑھی سے جوان و ہینڈسم دکھتا ہوں۔ 60سالہ شخص کی بیوی خیال

,

   

ڈھاکہ: آج کل نوجوانو ں میں نت نئے طریقہ سے داڑھی رکھنے کا رواج چل رہا ہے۔وہیں بوڑھے بھی اپنی داڑھی کو لال رنگ سے رنگ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے صدر مقام ڈھاکہ میں لمبی رنگین داڑھی رکھنے کا فیشن اسٹنٹ بن چکا ہے۔ خاص طور پر بزرگ افراد چہرے پر لمبی داڑھی رکھ رہے ہیں اور اس کو مہندی لگاکر لال بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 50سالہ محبوب البشر نے اپنی رنگین داڑھی کے بارے میں بتایا کہ میں پچھلے دو ماہ سے میں اپنی داڑھی کو رنگین کررہا ہوں۔

مجھے یہ پسند بھی ہے۔ 60سالہ ابوالمیاں نے کہا کہ میں اپنی داڑھی کو رنگین کرنے کوپسند کرتا ہوں۔ میری گھروالی کہتی ہے کہ داڑھی پر اس رنگ سے میں جوان او رہینڈسم دکھائی دیتا ہوں۔ بنگلہ دیش میں عام لوگوں کے علاوہ مذہبی شخصیتیں بھی اپنی داڑھی کو رنگین کررہے ہیں۔ بڑی تعداد میں مساجد کے ائمہ کرام بھی اپنی داڑھیو ں کو رنگین کررہے ہیں۔

Photos: AFP