ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں 40 سال سے حزب اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی آواز کے طور پر جانا جانے والا اخبار روزنامہ دنکل بند کر دیا گیا ہے۔دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے اخبار کو بند کرنے کے سرکاری حکم کی منظوری دے دی ہے۔26 دسمبر کو عدالت نے بی این پی کے نائب چیئرمین اور بیرون ملک مقیم مجرم طارق رحمٰن پبلشر تھے ۔اخبار کی اشاعت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔تاہم، بنگالی زبان کے اس اخبار نے بنگلہ دیش پریس کونسل (BPC) جو آزادی صحافت اور اظہار رائے کو منظم کرتی ہے سے اپیل کرنے کے بعد اپنی اشاعت جاری رکھی تھی۔بی پی سی نے اخبار کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور روزنامہ کو کل سے اشاعت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ملک کے سیکڑوں صحافیوں نے اسے آزادی اظہار اور صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے روزنامہ دنکل پر سے پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ سخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔