ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک پبلشر کو قتل کرنے والے سزائے موت کے دو مجرم عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ دونوں افراد کالعدم انصارالاسلام گروپ کے اْن آٹھ ارکان میں شامل تھے جنہیں گذشتہ سال پبلشر فیصل عارفین دیپن کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ناشر فیصل عارفین دیپن کو 2015 میں ایک مشہور لادین مصنف کی کتابیں شائع کرنے کی وجہ سے ان کے دفتر میں قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس کی سراغ رساں برانچ کے سربراہ ہارون الرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ ’جب اہلکار مجرموں کو باہر لا رہے تھے تو دو موٹر سائیکل سوار اندر آئے اور ان کے چہروں پر کیمیکل ا سپرے چھڑک دیا جس کی وجہ سے انہیں دکھائی دینا بند ہو گیا۔