بنگلہ دیش میں کووِڈ ویکسین کی چوتھی خوراک شروع کر دی گئی

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منگل کو کوویڈ۔ 19ویکسین کی چوتھی خوراک ترجیحی گروپوں کے لیے شروع کی گئی۔ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں مہم کا آغاز کرنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے ڈائریکٹر جنرل احمد الکبیر نے کہا کہ ترجیحی گروپوں اور حاملہ خواتین کو سب سے پہلے کووڈ-19 ویکسین کی چوتھی خوراک وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے دی جائے گی۔ڈی جی ایچ ایس نے بتایا کہ اس مہم کے تحت صرف 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی ٹیکہ لگایا جائے گا جو تیسری خوراک لے رہے ہیں۔