بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم ، نیوزی لینڈ میں ریالی

   

آکلینڈ : ( سید مجیب کی رپورٹ ) بنگلہ دیش میں اقلیتوں(ہندوؤں) کے خلاف تشدد کو اجاگر کرتے ہوئے ہندو تنظیموں نے اتوار کی سہ پہر آکلینڈ کے اویٹا اسکوائر میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمہ کے بعد بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہورہے مظالم کے خلاف احتجاج منظم کیا ۔ اس موقع پر 20سال سے زائد عرصہ سے نیوزی لینڈ میں مقیم ایک بنگلہ دیشی ہندوبروجو گوپال کرماکر نے ریالی سے خطاب کیا اور اپنے ملک ( بنگلہ دیش) کی موجودہ صورتحال پر دکھ کا اظہار بھی کیا ۔ اس موقع پر مندروں کی تباہی ،املاک کی توڑ پھوڑ اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔