ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں 1971 جنگ کی یادگار دیوار ’ لبریشن وار میموریل منچہ‘ کو گرا دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یادگاری دیوار کو مقامی انتظامیہ کے حکم پر گرایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ضلع لال مونیر ہٹ میں قائم دیوار کو 1971 کی جنگ کی یادگار کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔اس یادگار دیوار پر 1950 کی زبان کی تحریک کا پس منظر، 7 مارچ کی تاریخی تقریر، جنگ آزادی، مجیب نگر حکومت کی تشکیل، آزاد سرزمین پر نئے سورج کا طلوع ہونا، آزادی کے جوش و خروش سے سرشار بہادر جنگجو، سات عظیم ہیروز اور دیگر کئی تاریخی لمحات کو دکھایا گیا تھا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش نے یادگار گرائے جانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
خیال رہے کہ یادگار کو کچھ روز قبل بنگلہ دیش کے یوم آزادی پر کپڑے سے ڈھک دیا گیا تھا۔