ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس نے کئی ممالک کے سربراہان مملکت سے جلد ڈھاکہ کا دورہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔پروفیسر یونس نے یہ درخواست ہفتہ کے روز ہندوستان کی طرف سے منعقد کی گئی تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کی۔میڈیا کے مطابق پروفیسر یونس نے ایک جامع اور تکثیری جمہوریت کی طرف منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے عبوری حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارا کام اپنے انتخابی نظام، عدلیہ، مقامی حکومت، میڈیا، معیشت اور تعلیم میں نمایاں اصلاحات کرنا ہے ۔ نوجوان‘ طلباء اور بچوں نے400 سال پرانے شہر کی دیواروں کونئے جمہوری ماحولیات کے مطابق بنگلہ دیش اور دوستانہ بنگلہ دیش کی تصاویر کے ساتھ دکھایا ہے جو کہ دوسرے انقلاب کیلئے نوجوانوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔پروفیسر یونس نے کہاکہ ہمارا تعلیمی اور مالیاتی نظام صرف ملازمت کے متلاشیوں اور انہیں روزگار فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔ ہمیں اپنے نظام کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنا ہوگا۔اس کانفرنس میں ہندوستان، نیپال، سری لنکا، بھوٹان، فجی، عمان اور ویتنام کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔