بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء لندن روانہ

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء لندن میں مناسب علاج کیلئے منگل کی رات ڈھاکہ سے روانہ ہوگئیں۔ ڈیلی اسٹار نے چہارشنبہ کو اطلاع دی کہ خالدہ منگل کی رات تقریباً 11:47 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی ایئر ایمبولینس کے ساتھ روانہ ہوئیں۔بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اپنے پارٹی سربراہ کا استقبال کرنے اور ان کے محفوظ سفر کی خواہش کیلئے ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاؤنج میں جمع ہوئے ۔بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ ضیاء کو عوامی لیگ کی حکومت کے جبر میں من گھڑت مقدمات میں چھ سال قید میں رکھا گیا۔ انہوں نے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ “اپنی اسیری کے دوران، وہ شدید بیمار ہوگئیں اور انہیں ہاسپٹل میں داخل کرانا پڑا۔ ہم نے بارہا اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں بیرون ملک علاج کروانے کی اجازت دیںلیکن آمر حسینہ نے ہماری درخواستوں کو نظر انداز کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طالب علم اور عوامی بغاوت نے حسینہ کو فرار ہونے پر مجبور کرنے کے بعد، خالدہ ضیاء کو رہا کر دیا گیا اور علاج کیلئے لندن چلی گئیں۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، ابتدائی علاج کے بعد، وہ مزید طبی دیکھ بھال کیلئے امریکہ کے میری لینڈ کے جانز ہاپکنز یونیورسٹی ہاسپٹل جا سکتی ہیں۔