بنگلہ دیش کی سب سےبڑی سیاحتی نمائش کا آغاز

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ڈھاکہ میں تین روزہ ٹورازم ایکسپو کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس کا انعقاد بنگلہ دیش کی ایسوسی ایشن آف ٹریول ایجنٹس ( اے ٹی اے بی) ‘‘بنگلہ بندھو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بنگلہ دیش انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ایکسپو’’ کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔ شہری ہوا بازی اور سیاحت کے وزیر محمد محبوب علی نے جمعرات کو ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اے ٹی اے بی کے صدر ایس این منظور مرشد نے کہا کہ بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے میں حالیہ برسوں میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں جو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ بنگلہ دیش میں چینی سفارتخانے کے کلچرل کونسلر یو لیوین نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین میں سیاحت کی ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
توقع ہے کہ دونوں ممالک سیاحتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔