بودھن میں کے سی آر کی سالگرہ تقریب

   

بودھن۔/17 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے روز بودھن کے بی آر ایس پارٹی قائدین رویندر یادو صدر ٹاون بی آر ایس ، ارکان بلدیہ گنگا دھر، سید اشفاق علی، این لنگا ریڈی، احمد، این آر آئی ذاکر، جی پدما و دیگر قائدین نے بودھن کے گورنمنٹ ہاسپٹل کے مریضوں میں پھل تقسیم کئے۔ اس موقع پر رویندر یادو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوتشکیل ریاست تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے سی آر چاہے برسراقتدار ہوں یا نہ ہوں وہ ہر دم ریاست تلنگانہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔