بورس جانسن کا فوج میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا عزم

   

لندن: سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ برطانوی افواج میں بہ طور رضا کار شامل ہونے کا عہد کرنے کے ساتھ “شہریوں پر مشتمل فوج” بنانے کے آرمی کمانڈر کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں بورس جانسن نے کہا کہ “کارپورل جانسن مشن سنبھال رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری طرف سے آرمی چیف جنرل سینڈرز کو پیغام دیا جائے کہ میں نے ایک نئی شہری فوج بنانے کیلئے ان کی تجویز کو پسند کیا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ کیا میں یہ کر سکتا ہوں؟ کیا میں یہ کروں گا؟ کیا میرے اندر ابھی بھی جنگی عناصر اور صلاحیت موجود ہے؟”۔