بورڈنگ پاس کیلئے زائد فیس نہیں

   

نئی دہلی : وزارت شہری ہوا بازی نے آج واضح کیا کہ ایرلائینز ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد والے کاؤنٹرس پر بورڈنگ پاس جاری کرنے کیلئے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کرسکتے ۔ یہ وضاحت ایسی خبروں کے درمیان سامنے آئی ہے کہ ایرلائینز کی جانب سے بورڈنگ پاس کیلئے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے ۔ وزارت نے ایرپورٹس کو اس سلسلہ میں تاکید کی ہے ۔