بولٹ میری کمزوری سے واقف : روہت

   

جے پور۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی پانچ وکٹوں کی کامیابی کے بعد روہت شرما نے کہا کہ وہ اور ان کے ممبئی انڈینز کے ساتھی اور نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ایک دوسرے کی کمزوریوں اور طاقتوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اس لیے یہ دونوں کے درمیان ہمیشہ اچھی لڑائی ہوتی ہے۔روہت شرما (48)، سوریہ کمار یادیو (62) اور رشبھ پنت (17ناٹ آوٹ) کی بروقت بہتر اننگز کی بدولت ہندوستان نے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے مقابلے میںنیوزی لینڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز پہلیٹی 20میں پانچ وکٹوں سے جیت درج کئی اور تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ہم (بولٹ اور میں) نے ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی اور وہ میری کمزوری کو جانتا ہے اور میں اس کی طاقت کو جانتا ہوں، یہ دونوں کے درمیان اچھی لڑائی ہے۔روہت بولٹ کی بولنگ میں ایک سست گیند کے باؤنسر پر آؤٹ ہونے سے پہلے بہت شاندار فام میں تھے۔ اس نے شارٹ فائن لیگ والے فیلڈر کے اوپر سست باؤنسر کو بہت زور سے مارنے کی کوشش کی لیکن وہ راچن رویندرا کوعبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جو بالکل ٹھیک مقام پر کھڑے تھے جہاں روہت کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی کپتان نے انکشاف کیا کہ کس طرح حریف فاسٹ بولر نے انہیں دھیمی گیند کے باؤنسر سے آوٹ کیا، جس پر انہوں نے ممبئی انڈینز میں اپنے وقت کے دوران بحث کی تھی۔ روہت نے مزید کہا کہ جب میں اس کی کپتانی کرتا ہوں تو میں اسے ہمیشہ بلف کرنے کو کہتا ہوں، اور اس نے بالکل ایسا ہی کیا۔ اس نے مڈ وکٹ کو پیچھے کر دیا اور فائن لیگ کو اوپر رکھا اور مجھے معلوم تھا کہ وہ باؤنسر پھینکنے والا تھا اور میں اسے عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن بدقسمتی سے گیندمیں زیادہ رفتار نہیں تھی اور میں کیچ دے بیٹھا۔ روہت نے سوریہ کمار یادو کی بھی تعریف کی، جن کے ساتھ انہوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 59 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ جہاں روہت 48 پرآؤٹ ہوئے وہیں یادیو نے شاندار 62 رنز بنائے۔ یادو کی اس شاندار بیٹنگ پر روہت نے کہاسوریا نے شاندار بیٹنگ کی اور اسی طرح وہ کھیلتا ہے، اس نے کچھ شاندار شاٹس بھی کھیلے اور اسپن واقعی اچھی طرح کھیلتا ہے اور فاسٹ بولروں کے لیے رفتار کو اچھی طرح سے استعمال کرتا ہے۔اپنے اسپنرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہندوستانی کپتان نے کہا، وہ (اشون اور اکشر) دہلی کیپٹلز کے لیے مل کر بولنگ کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ وکٹ لینے کے لیے کوشاں رہتے ہیں جو کہ ایک اچھی علامت ہے ۔