بولٹ کی ونڈیز ٹی20 سیریز میں شرکت غیر یقینی

   

آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکٹ غیر یقینی ہے۔ اس ضمن میں فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ میری دسمبر میں ہونے والے ٹسٹ مقابلہ پر توجہ مرکوزہے کیونکہ ٹسٹ میرا پسندیدہکھیل ہے اور مجھے اس میں آگے بڑھنا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ ٹوئنٹی20 سیریز سے ایک دن پہلے قرنطینہ کی مدد ختم ہو گی اس لیے یقین سے کچھ نہیں جا سکتا۔یادر ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حالیہ منعقدہ آئی پی ایل 2020 میں بولٹ نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کیاور وہ فائنل میں دہلی کے خلاف مین آف دی میچ بھی رہے ۔امارات سے واپسی پر وہ 14 دنوں کے قرنطینہ میں ہے۔علاوہ ازیں اس وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹسٹ اور محدود اوورس کی سیریز کھیلے گی۔