بونال تہوار پر پابندی مذہبی جذبات کے خلاف

   

وزیر انڈومنٹ سے ہنمنت راؤ کی بات چیت
حیدرآباد ۔15۔ جون(سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بونال تہوار کی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے روایتی تہوا بونال کو روایتی طور پر منانے کی اجازت دی جائے ۔ حکومت کی جانب سے حال ہی میں پابندیوں کا اعلان کیا گیا جو عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں حکومت بونال تقاریب کو گھروں تک محدود کرنا چاہتی ہے ۔ نظام دور حکومت میں بونال روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا رہا اور حکومت کی سرپرستی حاصل رہی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مندر جانے سے روکنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ ہنمنت راؤ ریاستی وزیر کو بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کرچکے ہیں۔ وزیر انڈومنٹ نے اس مسئلہ پر ہمدردانہ غور کا تیقن دیا ۔