بونال جلوس کے دوران ہلکی کشیدگی، پوتراج کے ایک گروہ پر حملہ

   

آپسی مخاصمت پر حملہ کا شبہ، پولیس نے بروقت حالات پر قابو پالیا
حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے بونال جلوس کے دوران اس وقت ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی جب بعض افراد نے پوتراج کے ایک گروہ پر اچانک لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ یہ واقعہ چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ اس واقعہ میں بونال جلوس میں شامل 5 بھکت زخمی ہوگئے جبکہ وہاں پر موجود چوکس پولیس عملے نے حالات کو فوری طور پر قابو میں کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک پوتراج اپنے حامیوں کے ساتھ لال دروازہ سے سری سمہا واہنی مہانکالی مندر کی سمت جارہا تھا کہ راستہ میں اچانک نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس حملہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جو سیکوریٹی بندوبست کی نگرانی کررہے تھے اچانک وہاں پہنچ گئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آپسی مخاصمت کے نتیجہ میں یہ حملہ کیا گیا ہوگا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔واضح رہے کہ پرانے شہر کے مرکزی بونال جلوس کیلئے پولیس نے ساڑھے چار ہزار پولیس ملازمین کو ڈیوٹی پر تعینات کیا ہے۔ب