دارجلنگ : مغربی بنگال کا دارجلنگ چائے کی کاشت کیلئے پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن چائے کے باغات کے مزدوروں کو دسہرہ اور دیوالی بونس اور تنخواہ سے محروم رکھنے کی خبریں ہیں۔ طویل تاخیر کے بعد اب کالج ویلی ٹی گارڈن کے مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے ۔دوسرے چائے کے باغات میں مزدوروں کو دشائی کے اختتام پر 16 فیصد بونس ملتا تھا، لیکن کالج ویلی ٹی گارڈن کے مزدوروں کو دشائی سے پہلے بونس اور تنخواہ نہ ملنے کے بعد کرماکپا مزدور تنظیم کے جنرل سکریٹری اور جوائنٹ فورم پہاڑی کمیٹی کے ترجمان سنیل رائے نے بتایا کہ انہوں نے چائے کی فیکٹری کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔