نئی دہلی: بین الاقوامی بونوں (پستہ قد) سے متعلق بیداری پیدا کرنے کا دن ہر سال 25 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔ یہ دن achondroplasia کے لیے بیداری ہیدا کرتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کی نشوونما کا ایک عارضہ ہوتا ہے ، جو بونے پن کا سبب بنتا ہے ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات سے متعلق وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (DEPwD) نے اس سے وابستہ اداروں کے ذریعے مختلف سرگرمیوں جیسے بیداری پروگرام، انٹرویو سیشن، پوسٹر سازی، ویبینار اور پینل ڈسکشن کے ذریعے ملک بھر میں 20 سے زیادہ مقامات پر عالمی یوم پستہ قد منایا۔یوم پستہ قد منانے کا مقصد ہڈیوں کی مذکورہ بیماری سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنا ہے تاکہ لوگ اس کی روک تھام کی تدابیر تلاش کرسکیں۔