بٹالین کانسٹیبلس کا احتجاج ، 39 اہلکار معطل

   

ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ جتندر کے احکامات
حیدرآباد 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بٹالین کانسٹبلس اور ان کی بیویوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر تلنگانہ ڈی جی پی ڈاکٹر جیتندر نے سخت نوٹ لیتے ہوئے 39 پولیس کانسٹبلس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پولیس جو عوام کی حفاظت کیلئے تعینات کی جاتی ہے، احتجاجیوں کو احتجاج سے روکنے کا کام کرنے والی ایک مضبوط کمپنی ہوتی ہے۔ ضلع ورنگل میں چوتھی بٹالین کانسٹبل، نلگنڈہ میں 12 ویں بٹالین، رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم میں بھی بٹالین کا احتجاج دیکھا گیا۔ منچریال میں بٹالین کانسٹبلس کی بیویوں نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے شوہروں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانسٹبل کی بیویوں نے بتایا کہ تمام پولیس عہدیداروں کے لئے یکساں پالیسی ہونی چاہئے۔ خواتین نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے شوہروں کے ساتھ من مانی کی جارہی ہے اور ان کے ساتھ مزدوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ ڈیوٹی پر جانے کے بعد ان کے شوہروں کو ان کی بیوی، بچوں اور ماں باپ سے دور کرنے کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ (ش)