بچوںکو شرارت سے روکنے لفظ وقف کا استعمال: کے سی آر

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے سی آر نے انکشاف کیا کہ ان کے بچپن میں بچوں کو شرارت سے روکنے کیلئے ’’وقف‘‘ کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وقف کا مطلب عطیہ کرنا ہے اور وقف اراضیات دراصل عطیہ کی ہوئی اراضیات ہوتی ہے۔ زمانہ قدیم میں ہر گھر میں اردو جاننے والے افراد موجود ہوتے تھے ۔ اردو سے واقفیت کے نتیجہ میں جب کبھی بچے شرارت کرتے تو انہیں بزرگوں کی جانب سے متنبہ کیا جاتا کہ شرارت بند نہ کرنے پر وقف کردیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے وقف اور منشائے وقف کی تفصیلات سے ارکان کو واقف کرایا اور کہا کہ زمانہ قدیم میں ان اصطلاحات سے ہر کوئی واقف تھا ۔