بچوں میں الیکٹرانک آلات کے استعمال کا رجحان مضر

   


گدوال میں چارجنگ سے فون نکالنے کے دوران لڑکی برقی شاک سے فوت
حیدرآباد ۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) موجودہ دور میں بچوں کے کھیل کا طریقہ بدل گیا بچے اب الیکٹرانک آلات سے کھیل کو ترجیح دے رہے ہیں اور اکثر سیل فون میں نیٹ گیمس کھیلنا ان کا مشغلہ ہے جو خطرناک بن رہا ہے۔ بچوں کی نشو و نما کے علاوہ ان کی ذہنیت بھی متاثر ہونے لگی۔ ذہانت اور ذہنیت کیلئے خطرناک یہ آلات اب زندگی کیلئے بھی خطرہ بن گئے ہیں اس طرح کے ایک واقعہ تلنگانہ کے گدوال ضلع میں پیش آیا جہاں سیل فون کو چارجنگ سے نکالنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ایک 10 سالہ لڑکی فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 سالہ نہاریکا جو چوتھی جماعت کی طالبہ تھی گھر میں لڑکی موبائیل فون کو چارجنگ سے نکالنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سیل فون کو ساکٹ سے نکالنے کے دوران لڑکی برقی شاک کی زد میں آگئی اور شدید متاثر ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ لڑکی کی ہلاکت سے والدین پر سکتہ طاری ہوگیا اور بستی، محلہ کے علاوہ اسکول میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔ نہاریکا کی ہلاکت سے الیکٹرانک آلات سے چوکس رہنے کا ایک سبق دیا ہے اور والدین و سرپرستوں کی توجہ کو بچوں کی مصروفیت پر مرکوز کرنے کی ایک بار پھر ضرورت پر زور دیا ۔ الیکٹرانک حادثات میں ان دنوں اضافہ ہوا ۔ الیکٹرانک اشیا بالخصوص موٹر سائیکل اور گاڑیوں میںبھی حادثات پیش آنے لگے ہیں۔ ع