بچپن کی شادی سے محفوظ لڑکی نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ٹاپ کیا

   

حیدرآباد 13اپریل (یواین آئی) بچپن کی شادی سے فرار لڑکی نے انٹر امتحانات میں ٹاپ کیا۔یہ لڑکی جس کا تعلق آندھراپردیش کرنول سے ہے نے انٹر سال اول کے امتحان میں 440کے منجملہ 421نشانات حاصل کئے ۔نرملانامی لڑکی جس کے والدین کو چار بیٹیاں ہیں اس کی کم عمری میں شادی کروانا چاہتے تھے کیونکہ ان کی پہلے ہی تین بیٹیوں کی شادی ہوچکی تھی اور وہ معاشی مسائل کے شکار تھے ۔نرملا نے اس کی اطلاع وائی ایس آرکانگریس رکن اسمبلی وائی سائی پرساد کو دی جنہوں نے کلکٹر جی سروجنا کی مدد سے اس کی شادی رکوادی اور اس کا داخلہ کستورباگاندھی ودیالیہ میں کروادیا۔اس لڑکی نے خود کو ثابت کیا اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں ٹاپ کیا۔اس لڑکی نے گذشتہ سال دسویں جماعت کے امتحان میں بھی 537 نشانات حاصل کئے تھے ۔