بڑنگ پیٹ بلدیہ کا ٹاؤن پلاننگ آفیسر رشوت کے الزام میں گرفتار

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے بڑنگ پیٹ میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلاننگ سوپر وائزر کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ یہ وہی بلدی عہدیدار ہے جس کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اس نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ بولٹ بنڈی کے گانے پر رقص کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اے اشوک نے اپنے ایک ساتھی اے سرینواس راجو جو خانگی آرکیٹکٹ ہے سرور نگر کے ساکن اے دیویندر ریڈی سے نئے مکان کی تعمیر کی اجازت کیلئے 30 ہزار روپئے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس پر دیویندر ریڈی نے اینٹی کرپشن بیورو سے ایک شکایت درج کروائی تھی اور بیورو کے عہدیداروں نے مذکورہ بلدی عہدیداروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ب