ہانگ کانگ: بالخصوص بچوں کو تاریخ، جغرافیہ اور دیگر علوم سکھانے والا ایک دلچسپ کرہ ارض ماڈل (گلوب) بنایا گیا ہے جس پر برقی پین رکھتے ہیں وہاں کی تاریخ اور ان گنت معلومات سامنے آجاتی ہے۔ اس طرح پورے گلوب پر کوئی 10 ہزار مقامات ایسے ہیں جہاں سے مختلف شعبوں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔تمام ڈیٹا کو آسان انداز میں ایپ کی بدولت فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح بچے بہت دیر تک اس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی معلومات بڑھا سکتے ہیں۔ فی الحال کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کا چندہ جاری ہے اور تعارفی قیمت 69 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسمارٹ گلوب میں خصوصی اے آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت 11 تھیمز یا شعبوں، 220 ممالک اور اقوام کے علاوہ پہاڑوں، سمندروں اور جغرافیائی حصوں کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔