مٹ پلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی پولیس اسٹیشن سی آئی آفس میں منعقدہ پیس کمیٹی (امن اجلاس) سے مٹ پلی گاؤ قصابوں مرکزی انتظامی کمیٹی ملت اسلامیہ ذمہ داران و قائدین ملت سے مخاطب کرتے ہوئے سی آئی سریش بابو نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر خصوصاً بڑے جانور بیل، بھینس، اونٹ وغیرہ کی قربانی پر صفائی و ستھرائی کے ماحول کو برقرار رکھیں۔ ان دنوں گائیوں کی قربانی کسی حال نہ کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ انہوں نے گزشتہ سال شرپسند عناصر کی جانب سے کی گئی چالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں سوشل میڈیا کاچلن زیادہ ہے۔ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کی مدد سے شرانگیزی کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس دوران چائیلڈ ایکٹ کے تحت کمسن لڑکوں کو دور رکھنے کو کہا ہے۔ انہوں نے قربانی جانوروں کے قوانین پر روشنی ڈالتے ہوئے احباب سے محکمہ پولیس کا ساتھ دینے کی بات کہی اور اصولوں کی پابندی کرنے والوں کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون رہنے کی بات کی۔ اس موقع پر ایس آئی کرن کمار صدر مرکزی انتظامی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی محمد رضی الدین اختر جانی، نائب صدر جمعیۃ علماء مٹ پلی حافظ محمد عبدالعزیز، محمد عقیل ذمہ داران مرکزی کمیٹی و قائدین ملت محمد تمیز الدین، محمد ندیم، وکیل احمد، حافظ عبدالمتین، محمد رئیس الدین، محمد قطب الدین پاشاہ، خواجہ عظیم الدین (کونسلر) عبدالغنی قریشی، محمد شکیل قریشی، محمود (لڈو) قریشی، عبدالحفیظ قریشی، محمد ظہیر قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔