بگ باس سیزن 13 سلمان اٹیشن ماسٹر کے لک میں، تمام کانٹنٹس بالی ووڈ اور گلیمر ورلڈ سے ہوں گے

   

ٹی وی کے مشہور شو بگ باس کے 13 ویں سیزن کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ وہیں اس کے نئے پرامو کے ذریعہ سلمان خان کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں سلمان خان اسٹیشن ماسٹر کے لک میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس فوٹو میں سلمان کے لک کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔ اس بار شو پر آنے والے کانٹنٹس کے نام پر بھی لوگوں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ اس فہرست کے ناموں میں بالی ووڈ سے لیکر سیاسی میدان اور کھیلوں کی دنیا سے بھی نام سامنے آرہے ہیں۔ وہیں ہر بار بگ باس کی تھیم بھی خبروں میں رہتی ہے۔ اسے لیکر بھی کئی قیاس لگائے جارہے ہیں۔ اس سیزن کو لیکر بھی لوگ تجسس میں ہے کے آخر اس بار کیا نیا ہوگا لیکن اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کے اس بار کا تھیم ہارر ہونے والا ہے۔ 12 ویں سیزن کے بعد اب عجیب جوڑی کے بعد اب میکرز اس شو کے نئے سیزن میں ہارر تھیم رکھ سکتے ہیں بتایا تو یہ بھی جارہا ہے کہ اس بار تمام کانٹسٹنٹس بالی ووڈ اور گلیمر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے ہوں گے۔ سلمان خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پرامو میں وہ کیبن میں بیٹھے ہوں گے جو پاس سے گذرنے والی ٹرینوں کے جھٹکوں سے ہلتے ہوئے نظر آئیں گے وہیں سلمان خان اس پرامو میں نئے سیزن کا کانسپٹ بتاتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ نیا سیزن پچھلے والے سیزن کے مقابلے میں کافی دلچسپ رہے گا۔