سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ریاست کی یوگی حکومت پر ‘آفت میں موقع’کا طنز کستے ہوئے ہوئے کہا کہ کوئی زندہ رہے یا مردہ یا کیسی ہی آفت کیوں نہ آئی ہو بی جے پی ہمیشہ اتسو منانے میں مشغول رہتی ہے۔ایس پی صدر نے جمعرات کےروز جاری اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی اقتدار میں کسان بدحال ہیں۔ان کی آواز کو گاڑیوں کے ذریعے کچلا جارہا ہے۔ کسانوں سے بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔باوجود اس کے بی جے پی بڑے بڑے اشتہارات کی ہورڈنگس سے عوام کو گمراہ کرنے میں مشغول ہے۔