بھارت سریمس کی ریاست میں 100 تا 200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

   

جینوم ویلی میں تقریباً 10 ایکڑ اراضی کا حصول ، کے ٹی آر کی ستائش
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بھارت سریمس اینڈ ویکسین لمٹیڈ کمپنی نے ریاست میں 100 تا 200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کمپنی گائناکالوجی ، نیفرولوجی ، ہیماٹولوجی ، یورولوجی ، اسٹڈری پروڈکیٹو ٹکنالوجی ، کرٹیکل کیر ، ایمرجنسی میڈیسن شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے ۔ فی الحال یہ کمپنی حیدرآباد میں انجکشن فیسلیٹی قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ جینوم ویلی میں تقریبا 10 ایکڑ اراضی حاصل کرلی ہے ۔ چند دنوں میں کام کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر سنجیوناونگول نے بتایا کہ انجکشن پلانٹ کی تیاری کے لیے تقریبا دو سال لگتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے پاس شمال میں مینوفیکچرنگ سرویس کی سہولت ہے ۔ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدرآباد میں ایک نئے فیسلیٹی سرویس سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ ابتداء سے کمپنی مانوپاز کے بعد خواتین کی صحت پر توجہ مرکوز کرنے والی خصوصی ادویات تیار کررہی ہے ۔ یہ سگمیٹ جملہ فارما انڈسٹری کا 20 فیصد ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ایک اینٹی باڈی پلیٹ فارم ہے ۔ سانپ اور بچھو کے کاٹنے اور اپلاسٹک انمیا کے لیے بھی مصنوعات بنائی جائیں گی ۔ بھارت سیرم ملک کی سرفہرست 30 کمپنیوں میں شامل ہے اور بہت سی غیر ملکی مارکٹس میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک ترقی پسند ریاست ہے ۔ وزیر کے ٹی آر صنعتوں کے قیام میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔۔ ن